the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیدر۔11؍نومبر۔(محمدامین نواز بیدر)۔
اہل بیت اطہارؓ خاندان مصطفیؐ ہیں ۔ اہل بیت سے محبت عین ایمان ہے ۔اللہ نے اہل بیت اطہارؓ کو ایسا پاک کردیا ہے کہ ان کے پاس کبھی کوئی برائی نہیں آسکتی ۔ تمام حضرتہ امہا ۃ المومنین ، حضورؐ کے تین فرزندان ،آپؐ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی حضرتہ فاطمہؓ ، حسین کریمین، چارد ختران، صاحب ایمان چچا اور چچرے بھائی اور دیگر صحابہ کرام سب کے سب اہل بیت میں شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مولانا حبیب احمد الحسینی نظامی بنگلور، کامل جامعہ نظامیہ ناظم دعوت والا رشاد منہاج القرآن انڈیا نے کل شب مدن شاہ ولیؒ چوک ہلی کھیڑ (بزرگ) میں تحریک خادمین اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ 15واں مرکزی سالانہ جلسہ یاد حسینؓ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضورؐ نبی کریم ؐنے اپنی پنجتن پاک کو اپنی کالی کملی اُڑا کر اللہ رب العزت سے دعا کی کہ یا اللہ یہ میرے اہل بیت ہیں میری جان ہیں ان کو ہر برائی سے دور رکھنا ۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ کا معمول تھا کہ ہر وقت اپنے ساتھ کاپی اور قلم رکھتے ‘اور حضور ؐکی زبان مبارک سے نکلی ہوئی ہربات لفظ بہ لفظ لکھتے لوگوں نے عبداللہ بن عمرؓ کو ٹوکا تو آپؐنے فرمایا کہ اے عمر لکھو میری زبان سے نکلا ہوا ہر لفظ صحیح ہوتاہے۔ مولانا نے بتایا کہ نبی کریم ؐاپنی 63سالہ مبارک زندگی میں کبھی بھی سڑکوں ، راستوں پر کچرا نہیں پھینکا۔حضورؐ نے فرمایا کہ میں اور ،علیؓ ،فاطمہؓ ، حسنؓ، حسینؓ، سب سے پہلے جنت میں جائیں گے۔ اور اُمت میں سب سے پہلے حضر ت سید نا ابو ابکر صدیقؓ جنت میں جائیں گے ۔ اس کے بعد حضرت عثمان غنیؓ جنت میں جائیں گے۔اس کے بعد درجہ بہ درجہ دیگر صحابہ کرام جنت میں جائیں گے۔ آپﷺ نے فرمایا



کہ جنت میں میں جس مقام پر رہوں گامیرے ساتھ میرے اہل بیتؓ رہیں گے۔اور جو میرے اہل بیتؓ سے محبت کریگا وہ بھی میرے ساتھ رہے گا۔مومولانا نے مختلف حدیثوں کے حوالوں سے اہل بیت اطہار کی عظمت پر سیر حاصل روشنی ڈالی ۔جلسہ کی کاروائی کا آغاز محمد عبدالحفیظ مدرس غوثیہ عربک اسکول کی قرآت کلام پاک سے ہوا ۔ مولانا عبدالوہاب نظامی امام گڑھی مسجد بگدل ، محمد عارف رضا، محمد اسمعیل طالب علم معھد انوارالقرآن بیدر نے حمد ،نعت اور منقبت کا نذارانہ پیش کیا ۔ مولانا سلیمان احمد رضوی امام وخطیب جامع مسجد نے خطبہ استقبالیہ و پر اثر خطاب کیا۔ جناب سید اسد صدر تنظیم کمیٹی جامع مسجد ہلی کھیڑنے جلسہ کی صدارت ، جناب محمد عبدالغنی شاہ قادری چشتی افتخاری نامزد سجادہ نشین درگاہ حضرت مستان شاہ قادری ؒ ہلی کھیڑنے نگرانی فرمائی ۔مولانا سید سراج الد ین نظامی مدرس غوثیہ عربک اسکول نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی ، سید سعود قادری بحیثیت مہمان خصوصی شہ نشین پہ موجود تھے۔محمد حسام الدین محصلدار خازن ، محمد صدیق خاں جمال پور معتمد، محمد تاج الدین سوداگرنائب صدر ،محمد شفیع منگلگی ، اکرم رضا ، محمد فہیم محصلدار ، ابراہیم جمکھانی ، موسیٰ باغبان ، حبیب قریشی ، نوید بمبئی سیٹھ، شیر علی باغبان ،صدام باغبان، معراج راجے بھائی ،ڈاکٹر اسد اللہ خان اور محمد عبدالرزاق صدر نوجوانان کمیٹی، و تنظیم کمیٹی جامع مسجد ہلی کھیڑ بزرگ ،نوجوان کمیٹی نے مولانا کا اور دیگر مہمانوں کا نعرائے تکبیر کی گونج میں شاندار استقبال کیا اور جلسہ کے وسیع تر انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ رات دیر گئے سلام ، فاتحہ اور خصوصی دعا کے بعد جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.